اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیماری کے نام پر ضمانت ہوئی، کیسز ختم نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نامی، ٹی ٹی اور دیگر مال پانی کو واپس لانے میں کچھ وقت لگے گا، تلاش جاری ہے۔ نیب سپیڈ بریکرز کو ختم کر رہا ہے۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا وعدہ پورا کریں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گٹھ جوڑ کے نظام نے اداروں کو کمزور کیا۔ حکومت کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ہے تا کہ انہیں گھر کی لونڈی نہ بنایا جا سکے۔