لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے، آرڈیننس جاری ہونے سے دو روز پہلے احسن اقبال کو بے گناہ اور ناحق گرفتار کیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا احسن اقبال کے خلاف کرپشن کوئی کیس نہیں، عمران صاحب اور چیئر مین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔