لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارت میں متنازعہ قانون کیخلاف اقلیتی برادری سراپا احتجاج ہے، مودی سرکار مسلمانوں پر بھارتی سر زمین تنگ کر رہی ہے۔
گورنرپنجاب چودھری سرور نے نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا فابیو ماسیمو نے ہمیشہ یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
اس موقع پر نائب صدر یورپی پارلیمنٹ فابیوماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا گورنر نے پاک یورپین پارلیمنٹ میں دوستی کے پل کا کردار ادا کیا، مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، جی ایس پی پلس کی منظوری میں چودھری سرور کا اہم کردار ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں، 70 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔