گجرات: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ملکی مفادات میں پاس کیا گیا، خیال کیا جا رہا ہے پارلیمنٹ نے ایکٹ فوج کیلئے پاس کیا، حقیقت اس کے برعکس ہے۔
سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں، فیصلہ کرنا ہوگا ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے، پارلیمنٹ میں غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بھی ہیں، آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں ہم آہنگی پیدا ہوئی، امید ہے قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر ہم آہنگی کا مظاہرہ ہوگا۔