اسلام آباد: (دنیا نیوز) چودھری برادران اور فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کی آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔
چودھری برادران کی فضل الرحمان سے ملاقات میں دھرنا ختم کرنے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہو گی، چودھری برادران معاملے کو افہام تفہیم سے سلجھانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔