اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت نے پھر سرجوڑ لئے، آزادی مارچ کے پلان بی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ان کی رہاش گاہ ہو رہا ہے، اجلاس میں مولانا عطاالرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، راشد سومرو، عبد لواسع، مولانا امجد خان سمیت دیگر شریک ہیں۔
ذرائع پلان بی میں اہم شاہراہیں بلاک اور شٹرڈوان کا فیصلہ متوقع ہے، شاہراہ ریشم چمن بارڈر کو جانے والی شاہراہیں بند کرنا پلان بی کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن نے پارٹی سے تجاویز مانگ لیں۔