اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کی نیب میں چوتھی پیشی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق کیسز میں اکرم درانی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک جے یو آئی (ف) کے رہنما سے تفتیش کی۔
پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے نیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے اثاثوں کے علاوہ اثاثے ثابت کیے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا ذمہ دار نیب کو قرار دے دیا۔
آزادی مارچ کے مستقبل بارے میں بتاتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ دھرنا زور پکڑ رہا ہے، اب نیب کی جانب سے طلبیاں تو ہوں گی، رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم خان درانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 21 نومبر تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔