اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو یہ پیشکش سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے ذریعے ملاقات میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہو گئی ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو باضابطہ طور پر انتخابات کی تحقیقات کی پیشکش کر دی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے الیکشن 2018ء کی تحقیقات کرا سکتے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ کے ذریعے یہ پیشکش حکومت نے اپوزیشن کو پیشکش کی۔