اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کے معاملے پر جمیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی پلان بی سے متعلق آراء کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں صوبائی اور ضلعی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی، اجلاس میں پلان بی پر عمل درآمد پر مشاورت کی جائے گی۔