اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔