ڈیووس: (دنیا نیوز) وزیراعظم ڈیووس میں سائیڈ لائن پر سنگاپور کے ہم منصب، آذر بائیجان کے صدر اور ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین ملے، عمران خان آج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سنگاپور کے ہم منصب لی سیان لونگ سے ملاقات ہوئی جس میں پاک سنگاپور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور عمومی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔
عمران خان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے بھی ملے جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، معاونین خصوصی ذولفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔
ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ توانائی، تعمیرات، ٹیکسٹائل، معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب بھی کریں گے۔