پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Last Updated On 26 January,2020 09:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ سیٹھارجہ کے قریب ٹرین کا کپلنگ ٹوٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث عوام ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ انجن دو بوگیوں کے ساتھ آگے چلا گیا جسے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر روکا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی مناسب مرمت نہ ہونے کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ آج صبح بزنس ایکسپریس کی بوگی کی وہیل ٹرالی بھی الگ ہو گئی تھی۔