پاکستان اور ملائشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا: شاہ محمود

Last Updated On 04 February,2020 12:48 pm

پتراجایا: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے اور معاشی تعلقات کو سٹریٹجک سطح پر لے جانے کے حوالسے سے گفتگو ہوئی۔

ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائشیا تجارت، سرمایہ کاری، انجنیئرنگ، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے تبادلے، پاکستانی لیبر فورس کی سوشل سکیورٹی کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2018-19 کے دوران ملائشیا سے آنیوالے زرمبادلہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا، 1.55 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے، پاکستان کے ایک دوست ملک کو مسلم امہ کی تقسیم کا تاثر دیا گیا تھا جو حقائق کے خلاف تھا۔
 

Advertisement