مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفر آباد کی ضلع کچہری اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوئی جب وکلا نے قریبی 1122 کے دفتر پر حملہ کیا۔ پولیس نے اپنے دفاع میں وکلا پر لاٹھی چارج کیا ور آنسو گیس کے شل پھینکے۔
اس دوران راولپنڈی روڈ میدان جنگ بنی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکیل ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن پولیس نے ان کے پرامن احتجاج پر دھاوا بول دیا۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک وکیل کے خلاف ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر چالان کیا جس پر وکلا نے قانون کو ہاتھ میں لیکر پولیس پر حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔