لاہور: (دنیا نیوز) ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو لاپتہ ہوئے آج پانچواں روز ہے لیکن پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے، اب پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔
بلیک لسٹ میں نام ڈالے جانے کے بعد مفخر عدیل پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ سے بیرون ممالک نہیں جا سکیں گے۔