طیارہ گمشدگی کیس: پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا فروخت کیا گیا: سپریم کورٹ میں جواب

Last Updated On 19 February,2020 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طیارہ گمشدگی کیس میں پی آئی اے نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا فروخت کیا گیا۔

 پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا کہ طیارہ اپنی عمر 2016 میں پوری کر چکا تھا، سول ایوی ایشن کے اجازت سے جہاز گراؤنڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا، جہاز کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا گیا، شوٹنگ کی مد میں پی آئی اے کو 2 لاکھ دس ہزار یورو ملے، جہاز ایک لاکھ تین ہزار، دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے تحیقیقات کر رہے تھے، پی آئی اے انتظامیہ تحیقیقات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ جواب میں ایئر مارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئر فورس سے جاری این او سی بھی جمع کرا دیا گیا۔

 

Advertisement