اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا عدلیہ کا احترام سب سے مقدم ہے، کسی بھی قسم کی بیان بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسپلن کی خلاف وزری پر سخت کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کے ارکان نے ملاقات کی جس میں وزیر قانون فروغ نسیم، سابق وزیر قانون بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر اور شہزاد اکبر شامل تھے، ملاقات میں مختلف قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔
ادھر اٹارنی جنرل انور منصور اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل نے تعیناتی پر سوال اٹھائے تھے، پاکستان بار کونسل نے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، سپریم کورٹ، سندھ اور کراچی بار کا تاحیات رکن ہوں، اس صورتحال کی روشنی میں عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔