نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرنے کے بجائے مفرور ہے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 24 February,2020 12:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرنے کے بجائے مفرور ہے۔ اخلاص اور ایمانداری سے پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنا ظلم ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا نیب نیازی گھٹ جوڑ کا ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ ثبوت کہاں ہیں، کیوں عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا رہے، امید ہے بے گناہوں کو ان کا حق ملے گا۔