اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس، شریک ملزم سعید احمد کو عدالتی ریلیف مل گیا

Last Updated On 24 February,2020 01:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد خان کو عدالتی ریلیف مل گیا۔

 احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم سعید احمد خان کی عدالتی حاضری سے مستقل استشنی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سعید احمد خان کو متعدد امراض کا سامنا ہے۔

 عدالت نے سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد خان کو مستقل استشنی دینے کی درخواست منظور کر لی تاہم نیب تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔