لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کر کے بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں، فاضل جج نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے فرد جرم ختم کرنے اور دائر اختیار کرنے کی خواجہ برادران کی درخواستیں مسترد کر دیں، آئندہ سماعت پر خواجہ برادرن کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے خواجہ برادرن کی موجودگی میں درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی۔