اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، 24 فروری کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق خواجہ برادران ضمانت کیس سننے والے تین رکنی بینچ کے دیگر معزز ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی، ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف خواجہ برادران نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔