چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: ذرائع دفتر خارجہ

Last Updated On 22 February,2020 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، دورے کی حتمی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

 چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان میں چینی سفیر او جنگ نے بھی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات میں بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں اور سی پیک منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ کا جلد پاکستان کا دورہ متوقع

ذرائع کا کہنا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، دونوں ممالک کے سفارتی حکام حتمی تاریخ کے تعین کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

Advertisement