وزیراعظم عمران خان آج لیہ سے احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے

Last Updated On 21 February,2020 10:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج لیہ سے احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے، وزیراعلی پنجاب، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شہباز گل بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پروگرام کے تحت گائے، بکریاں، رکشے اور دکانوں کیلئے مفت سامان فراہم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے،

وزیراعظم آج مظفر گڑھ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا افتتاح کریں گے، عمران خان رجب طیب اردوان ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ ہسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح بھی کرینگے۔