اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنی چی کیتاؤ کی ملاقات کی جس میں اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔
جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنی چی کیتاؤ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی کے ضمن میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔