لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کویرغمال بنا کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، نیب اور ایف آئی اے کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا جا رہا۔ شہباز شریف مارچ میں پاکستان آئیں گے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد بقول چودھری شجاعت کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، موجودہ صورتحال میں نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے، میاں نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جارہا ہے، میاں شہباز شریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں، آپریشن ہونے پر شہباز شریف مارچ میں جلد ازجلد واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حالت میں تقریر کرتے ہیں، انہیں 4 کا 12 نظر آتا ہے، ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کریگی، عبوری حکومت قبول نہیں کریںگے۔