لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے دعوٰی کیا ہے کہ سہولت کارڈ منصوبہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کارڈ کے نام سے شروع کیا تھا، موجودہ حکومت نے سیف سٹی منصوبہ تباہ کر دیا،
لاہور میں گفتگو کے دوران رانا ثناء نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے آپ نے اے ٹی ایم بھری تھی کیاوہ اتنی جلدی خالی ہو گئی۔ آپ نے سوائے لنگرخانے کھولنے کے کیا کیا۔ طلباء کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم بند کردی گئی، یونیورسٹیوں کودی جانیوالی گرانٹ بندکردی گئی، حج پرسبسڈی ختم کردی، 300 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ن لیگی دورحکومت میں ایسے ایسے منصوبے جن کی لاگت 100 سے 200 ارب ہے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے۔
انہوں نے ایک بار پھر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کے بارے میں جس طرح کے الفاظ استعمال کیے، خدا کی قسم، 10 سال میں میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں دیکھی۔