لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی سیشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ سابق صوبائی وزیر قانون کو 17 فروری کے بعد دوبارہ طلب کرنے کا امکان ہے۔
راناثنا اللہ کے وکیل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل محسن رضا کا کہنا تھا کہ نیب لاہور میں پیش ہو کر رانا ثنا اللہ کا بیان جمع کروا دیا ہے، رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔
انویسٹیگیشن ٹیم نے اجلاس کے بعد پیش ہونے کا کہا ہے۔ نیب نے رانا ثنا اللہ کو ان کی فیصل آباد میں جائیداد، فارم ہاؤسز اور پنجاب بنک میں شئیرز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ کے نام جو پراپرٹی ہے اس کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔