لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکلیشن سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات سے متعلق مقدمہ زیر سماعت ہے جس پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی، جس کی سرکلیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ سابق سینیٹر وقار احمد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز مریم نواز کا نام چوہدری شوگر ملز جبکہ میاں جاوید لطیف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا۔