انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

Last Updated On 15 January,2020 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔

رانا ثنا اللہ کی ضمانت کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

دوسری جانب ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف نے کہا کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سرعام قتل کرنے والے نے کبھی کہا میں مجرم ہوں، معاملہ عدالت میں ہے رانا ثنا اللہ وہاں ثبوت دیں، رانا ثناء اور شہر یار آفریدی دونوں نے حلف لے رکھا ہے، دونوں لاٹری نکال لیں، اس میں سے نکل آئے گا کون گناہ گار ہے۔

 

Advertisement