اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔
عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔
خیال رہے گریڈ 17 سے 21 کے 2543 افسران کو بی آئی ایس پی کے مستحقین کی فہرست سے نکالا گیا تھا۔