وزیراعظم کا آسٹریلوی ہم منصب کو خط، آتشزدگی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

Last Updated On 14 January,2020 01:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کو خط لکھا ہے جس میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا آسٹریلوی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ اکیلے کوئی ایک ملک نہیں کر سکتا، اس سلسلے میں پاکستان، آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی تھی جس کی زد میں آ کر درجنوں انسان اور48 کروڑ جانور ہلاک ہو گئے، آگ سے 30 لاکھ ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاک ہو گیا جس سے علاقائی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
 

Advertisement