بی این پی مینگل نے 19جنوری کو اجلاس بلا لیا، جی ڈی اے کے بھی تحفظات

Last Updated On 13 January,2020 09:28 am

اسلام آباد: (طارق عزیز) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگر اتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے ہیں

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگر اتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے ہیں ، مینگل گروپ کا اجلاس 19جنوری، جی ڈی اے کا رواں ماہ کے آخر میں ہو گا جس میں حکومت کے ساتھ تعلقات ، اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق بی این پی اور جی ڈی اے کے 4، 4ارکان اسمبلی ہیں، قبل ازیں بھی دونوں جماعتوں نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، ایم کیو ایم، مینگل گروپ اور جی ڈی اے کے کل 15 ارکان اسمبلی ہیں ان کی حکومت سے ناراضی اور تحفظات کے بعد وزیراعظم کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ،رواں ماہ کے آخر میں جی ڈی اے کا اجلاس بلاکر حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی 

Advertisement