ایم کیو ایم کی حکومت سے ناراضگی برقرار، خالد مقبول صدیقی کے ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوے

ایم کیو ایم کی حکومت سے ناراضگی برقرار، خالد مقبول صدیقی کے ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوے

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزارتیں ہم نے پہلے بھی نہیں مانگیں۔ پاکستان کے مسئلہ کے لئے ہمارا الگ نظریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے پابند ہیں کہ ان کے مسائل کو اجاگر کرائیں لیکن وفاقی حکومت کو فیصلے لینے میں ڈیڑھ سال لگ گئے۔ کام پھر بھی صرف کاغذوں کی حد تک ہوا۔