اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹویٹ کے دوران انہوں نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کا ایک آرٹیکل بھی شیئر کیا۔
An extremist ideology RSS has taken over a nuclear-armed country of over a billion people. It is an ideology based on racial superiority & hatred of Muslims & all minorities. Whenever this genie has come out of the bottle, it has always led to bloodshed. https://t.co/GKrGZSabiE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ارب سے زائد کی آبادی والے جوہری ملک پر آر ایس ایس کے شدت پسند نظریے کا قبضہ ہے، آر ایس ایس نظریے کی بنیاد مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نفرت اور ہندو بالادستی ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آیا، خونریزی کا باعث بنا۔
اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کوئٹہ کے دھماکے کی مذمت کی تھی۔
میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔اسکے ساتھ میں نے صوبائی حکومت کوزخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ اسکے ساتھ صوبائی حکومت کو زخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر اومان کے عوام سےتعزیت کا اظہار کرتا ہوں وہ ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے اومان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا۔
عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر اومان کے عوام سےتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے اومان کو جدیدریاست کیصورت میں ڈھالا۔ انکی رحلت سےاومان نےاپناعزیز قائد کھویاتوپاکستان ایک بااعتمادقریبی دوست سےمحروم ہوگیا۔اللہ کریم ان پرابدی سکون نچھاور کریں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
ان کا کہنا تھا کہ انکی رحلت سے اومان نے اپناعزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک بااعتماد قریبی دوست سے محروم ہو گیا۔ اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کرے۔