وزیر اعظم کا سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی

Last Updated On 15 January,2020 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے۔

 

Advertisement