اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بجائے سمری سرکولیشن کے ذریعے کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ نے اسکی بھی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ نیب جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔