اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی ریفرنس کا ٹرائل شروع ہونے سے قبل ہی چار ملزمان بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملزم حسین داؤد، آغا جان اور عبداللہ داؤد کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ مفتاح اسماعیل ضمانت منظوری پر ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا چکے ہیں۔