اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا سزا معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین معطل کیا، خصوصی عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پرویز مشرف اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وزارت قانون اور ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ضیاء الحق مخدوم نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کا 20 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ کا 13 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔