اسلام آباد: (دنیا نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن تحقیقات پر نیب نے سابق چیئر پرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔
قومی احتساب بیورو نے 32 والیمز پر مشتمل کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، ریفرنس میں پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ فرزانہ راجہ نے 4 اشتہاری کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے، فرزانہ راجہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ارب 46 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔