ایف بی آر: آمدن سے زائد اثاثوں والے 100 سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار

Last Updated On 05 March,2020 03:56 pm

پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں مشہور اور بھاری بھر کم فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے آمدن سے زائد اثاثوں والے 100 سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی۔

ایف بی آر خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور مردان سمیت مختلف اضلاع سے 100 سے زائد ایسے ڈاکٹر ہیں جن کے ٹیکس ریٹرن کم اور آمدن زائد ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس جمع نہ کرانے والے ڈاکٹروں کی تعداد ہزاروں میں ہے جن کے خلاف مرحلہ وار کاروائی کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں آمدن سے کم ٹیکس دینے والے ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اب آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا ہے جس کے بعد سکروٹنی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں نے ڈاکٹروں کے خلاف حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا اور سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔
 

Advertisement