مظفر آباد: (دنیا نیوز) یہ افسوسناک حادثہ سہونتہ کے مقام پر پیش آیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین راولپنڈی سے باغ آزاد کشمیر جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ارجہ پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
ڈپٹی کمشنر باغ حمید کیانی نے حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر وین میں 24 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے باعث ڈرائیور سمیت 7 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے جنھیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی دیہی مرکز صحت ارجہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ مرنے والوں اور زخمی مسافروں کا تعلق باغ اور نواحی علاقوں سے ہے۔