لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے ن لیگی اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لے لیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اراکین کی ملاقات کا معاملہ علم میں آیا، پارٹی میں اس پر مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں۔ آج الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں۔