راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید
یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
COAS paid glowing tribute on shahadat of brave heart Wing Commander Noman Akram in the line of duty.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 11, 2020
”Laying one’s life is the ultimate sacrifice one can make for defence of the motherland. May his soul rest in peace. My thoughts and sincere prayers for the bereaved family.” COAS pic.twitter.com/ES1lVFCkwm