ریگولیٹری قواعد پر نظرثانی، حکومت کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت

Last Updated On 11 March,2020 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا ریگولیٹری قواعد پر نظر ثانی معاملے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے گوگل، فیس بک، ٹیوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر کمپنیوں کو مشاورتی عمل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے ایشین انٹرنیٹ کولیشن کے ایم ڈی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے ایشین انٹرنیٹ کولیشن سیٹیزن پروٹیکشن رولز پر مشاورت عمل کا حصہ بنے۔ اے آئی سی کے ممبران براہ راست یا ویڈیو کانفرس کے ذریعے مشاورت میں شامل ہوں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے خط میں اے آئی سی اور اس کے ممبران کو مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے قواعد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
 

Advertisement