لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا مریض چل بسا، 57 سالہ افرا سیاب میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کرونا کے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی، سندھ میں 399، پنجاب میں 249، خیبرپختونخوا میں 38 افراد کرونا کا شکار ہوئے جبکہ بلوچستان میں 110، اسلام آباد میں 15، گلگت میں 80 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق پشاور، ایک کا لاہور، ایک کا کراچی، ایک کا بلوچستان اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔