جامعتہ الازہر کے فتوٰی پر اتفاق نہیں ہوا، مفتی منیب الرحمان

Last Updated On 26 March,2020 08:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں جامعتہ الازہر کے فتوٰی پر اتفاق نہیں ہوا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے بھی کہا کہ یہی فیصلہ درست ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے دعویٰ کیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا ہے کہ مساجد کھلی رہیں گی، پانچ وقت کی نماز اور نماز جمعہ جاری رہے گا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں وبائی امراض کے ماہر بھی شامل تھے۔ اجلاس میں ایک ایک لفظ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شریک ہونے والوں میں ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر فیصل محمود، ڈاکٹر حنیف کمال اور ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے۔ تیرہ نکات پر مشتمل ہمارا ڈیکلریشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں صدر مملکت نے ہمارے اعلامیے سے اتفاق کیا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ماسک پہن کر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ پوری قوم توبہ استغفار کرے۔
 

Advertisement