لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقے میں خواجہ سراؤں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ طبقہ پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہے، لاک ڈاؤن اس پر بھاری گزرے گا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداران/افراد بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کےمقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کےرضاکاروں کو ہدایت کی ہےکہ اپنے علاقے میں خواجہ سراؤں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ یہ طبقہ پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہے، لاک ڈاؤن اس پر بھاری گزرے گا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداران/افراد بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کےمقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 28, 2020
ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام کے دوران جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ جس طرح کہ آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان بھی اس مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
ویڈیو پیغام میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے مل کر ان غریبوں کی خدمت شروع کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج تک 35 کروڑ روپے کا سامان خوراک کی صورت میں، ماسک کی صورت میں، سینیٹائزر کی صورت میں غریب لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خواجہ سرا جو پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 28, 2020
خاکروب جو معاشرےکا محروم طبقہ ہیں
غیرمسلم اقلیتیں جنھیں میں پاکستانی برادری کہتا ہوں
جماعت/الخدمت کےرضاکار مشکل وقت میں ان کا خاص خیال رکھیں۔ یہ کمیونیٹیز بھی بلاجھجھک ہمارےدفاتر سےرابطہ کریں
انسانیت اللہ کا کنبہ ہے،بلاتفریق خدمت ضروری ہے pic.twitter.com/EzU0BAwH8M
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک اور کمیونٹی بھی ہے جنہیں ہم خواجہ سرا کہتے ہیں، جو پہلے ہی آئسولیشن کا شکار رہتے ہیں، میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کریں، اور ان کی ضروریات بھی پوری کریں۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے حوالے ایک اور غریب طبقہ ہے جنہیں ہم خاکروب کہتے ہیں، ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے اور پاکستان میں جو غیر مسلم ہیں، جنہیں ہم پاکستانی برادری کہتے ہیں، ان کی بھی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ساری انسانیت اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے، اس کنبے کو خیر پہنچانا اور ان کی خدمت کرنا رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، وہ لمحہ بہت جلد آئے گا، ہم کورونا وائرس سے نجات پائیں گے۔ چین نے جشن منایا جبکہ ہم بہت جلد یوم تشکر اور سجدہ تشکر منائیں گے۔