لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ دوسری سی این جی کی قیمتوں میں 12.50 فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی طرف سے مئی 2020ء کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 22روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 90 روپے سے بڑھ کر 112 فی کلو ہو گئی ہے۔
دوسری طرف گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 256 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067روپے سے بڑھ کر 1323روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کمی
مزید برآں سی این جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 12.50 فی لیٹر کم کی گئی ہے۔
چیئر مین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق پہلی مئی سے ہو گا۔ سی این جی کی نئی قیمت تقریبا 72 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر ثمرات نظر آ رہے ہیں۔
اس سے قبل حکومت کی طرف سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔