اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے سی ڈی اے افسران کی تنزلی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
سماعت کےدوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے افسران کو نوٹس جاری کر کے صفائی کا موقع دیا گیا۔ جس پر سی ڈی اے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی گئی، جس پر عدالت نے کہا کہ جن افسران کی تنزلی کی گئی انہیں الگ صفائی کا موقع کیوں نہیں دیا گیا۔
سی ڈی اے وکیل نے کہا کہ کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ 10 روز ہوگئے آپ سے جواب نہیں مانگا، صرف ایک سوال پوچھا، پٹیشنز کا فیصلہ ہونے تک افسران کی تنزلی کا نوٹیفیکیشن معطل رہے گا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔