طیارہ حادثہ میں جانی نقصان پر افسوس ہوا: چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک

Last Updated On 22 May,2020 04:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارے حادثے کے بعد چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ یہ نہایت ایک دلخراش واقعہ ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو کہا گیا کہ لینڈنک کیلئے دونوں رن وے تیار ہیں، پائلٹ کا پیغام آیا کہ ٹکینیکل پرابلم ہے، کیا ٹیکنیکل مسئلہ تھا وہ ابھی ہم دیکھتے ہیں۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جہاز لاہور سے کراچی آرہا تھا۔ طیارے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے میری دلی ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
 

Advertisement